حیدرآباد۔24۔اپریل(اعتماد نیوز)ریاستی کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ
نے آج حیدرآباد میں میڈیا سے کہا کہ کانگریس کا ایجنڈا ترقی ہے جبکہ ٹی
آر ایس کے صدر کے سی آر کا ایجنڈا تنقید ہے۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے
عوام کے سی آر کے رویہ اور بات چیت سے واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس
نے کبھی ٹی آر ایس کو ضم ہونے کی دعوت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں
کانگریس حکومت قائم کریگی۔